قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ
مسز پرینکا گاندھی آج اترپردیش اسمبلی الیکشن میں
کانگریس ۔سماج وادی اتحاد کےلئے پرچار کریں گی۔مسز وڈرا اپنے بھائی کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے ہمراہ رائے بریلی میں انتخابی مہم چلائیں گی۔